کمشنر بہاول پور سے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن لاہور کے36 ویں سینئر مینجمنٹ کورس کے وفد کی ملاقات

59
Punjab Govt

بہاولپور۔ 18 نومبر (اے پی پی):کمشنر بہاول پور ڈویژن نادر چٹھہ سے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن لاہور کے36 ویں سینئر مینجمنٹ کورس کے 18 رکنی وفد نے کوآرڈی نیٹرز کریم بخش اور نوشین ملک کے ہمراہ بہاول پور کے مطالعاتی دورے کے موقع پر ان کے دفتر میں ملاقات کی۔کمشنر نادر چٹھہ نے زیر تربیت افسران کو بہاول پور کی تاریخی و جغرافیائی اہمیت اور ثقافتی پہلوؤں سمیت نواب آف بہاول پور کی تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر اور دیگر شعبوں میں گرانقدر خدمات بارے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔ وفد میں کوآرڈی نٹیرز اور فیکلٹی ممبرعامر فیاض سمیت محمد عمر مسعود، امن انور قدوائی، سدرہ یونس، محمد رضوان شریف، میاں افنان امین، شائستہ ندیم، رانا کاشف شہزاد، قراۃ العین، وقاص احمد باجوہ، ڈاکٹر سیف اللہ خالد، شاہ محمد، ناصر احمد شیخ، رضوانہ نوید اور نادیہ شفیق شامل تھے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بہاول پور ڈاکٹر فرحان فاروق اوراسسٹنٹ کمشنر جنرل محمد اختر ملک بھی موجود تھے۔کمشنر بہاول پور نے ڈویژن بھر میں حکومت پنجاب کی جانب سے فراہم کردہ صحت و تعلیم کی سہولیات، کلینک آن ویلز پروگرام، انسداد ڈینگی و پولیو مہم اور دیگر ہیلتھ ریفارمز کی تفصیلات بارے بھی بتایا۔انہوں نے زیر تربیت افسران کو سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے فراہم کردہ سہولیات، سالانہ ترقیاتی پروگرام،لائیوسٹاک، زراعت اور کاشتکاروں کو وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے فراہم کردہ کسان کارڈ، زرعی گریجویٹس انٹرن شپ، ستھر ا پنجاب پروگرام، مریم کی دستک،اپنی چھت اپنا گھر،سرکاری اداروں کی سروس ڈیلیوری اور گڈ گورننس کے لیے کی پرفارمنس انڈیکیٹرز کے تعین اورسرکاری محکموں کی ڈیجیٹلائزیشن کے اقدامات سمیت پرائس کنٹرول میکانزم اور دیگر ترقیاقی منصوبوں سے متعلق بھی بتایا۔ کمشنر بہاول پور ڈویژن نادر چٹھہ نے وفد میں شریک ا فسران کی طرف سے مختلف اداروں کی ورکنگ بارے سوالات کے جوابات دیئے تھے۔