راولپنڈی۔ 27 نومبر (اے پی پی):کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے آر پی او اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کے ہمراہ 05 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر انسداد پولیو مہم کا افتتاح کیا۔ انہوں نے کہا کہ مہم کے پہلے روز 02 لاکھ 50 ہزار بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے ریفیوزل اور غیر حاضر کیسز کو ایک ہی دن کور کرنے کی ہدایت کی۔ لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ تمام سرکاری محکموں کی مربوط کوششوں سے سال 2010 سے اب تک راولپنڈی میں پولیو سے متاثرہ کوئی کیس نہیں دیکھا۔ انہوں نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کی قومی مہم کا آغاز راولپنڈی سمیت پنجاب کے 36 اضلاع میں کیا جا رہا ہے۔
اہور، راولپنڈی، فیصل آباد میں پولیو مہم سات روز تک جاری رہے گی جبکہ بقیہ اضلاع میں مہم 5روزہ ہو گی۔ لیاقت علی چٹھہ نے ہدایت کی کہ ڈویژن میں معیاری پولیو مہم منعقد کی جائے اور داخلی راستوں پر قطرے پلانے جائیں۔ انہوں نے مزید کہا ویکسین کی متعدد خوراکیں وائرس کے خلاف بہترین تحفظ فراہم کرتی ہیں،اس لئے پولیو کے مکمل خاتمے تک والدین پولیو ٹیموں کا خیر مقدم کر اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر اعجاز احمد گیلو، ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر احسان غنی، سی ٹی او راولپنڈی و دیگر متعلقہ محکموں کے نمائندے بھی وہاں موجود تھے۔27نومبر سے شروع ہونے والی اس 7 روزہ انسداد پولیو مہم کے انتظامات کی تفصیلات بتاتے ہوئے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اعجازنے کہا کہ اس مہم میں 05 سال سے کم عمر کے10 لاکھ 15 پندرہ ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
مہم کے لئے245یوسی ایم اوز اور 866 ایریا انچارجز تعینات کیے گئے ہیں۔ اسکے علاوہ 3703موبائل ٹیمیں اور 330 فکسڈ پوائنٹس اور 166 ٹرانزٹ پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں۔ سی ای او ہیلتھ نے مزید کہا کہ ہیلتھ آفیسر ان مہم کی پیش رفت کی نگرانی کریں گے اور پولیو ورکرز کی سیکیورٹی کے انتظامات بھی کیے جائیں گے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=414639