راولپنڈی۔ 28 دسمبر (اے پی پی):کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چھٹہ کا ہولی فیملی ہسپتال میں موجود کیتھولک چرچ کا دورہ کیا۔دورے کے دوران انہوں نے چرچ میں داخلے کے لیے الگ راستے کے انتظامات کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر ایم ایس ہولی فیملی ہسپتال، فادر سرفراز سائمن، بابو ساجد، اور شیخ ارسلان بھی موجود تھے۔
کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چھٹہ نے کہاکہ ہسپتال کی او پی ڈی اور چرچ میں داخل ہونے کے لیے ایک ہی راستہ ہے جس کی وجہ سے مریضوں اور مسیحی برادری کو بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ چرچ میں داخل ہونے کے لیے الگ راستہ ہونا چاہیے اس بہت سے انتظامی معاملات حل ہونے کے ساتھ ساتھ او پی ڈی میں رش بھی کم ہوگا۔
انہوں نے کہاکہ ہسپتال انتظامیہ اور چرچ کے منتظمین پر ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی جوکہ اس مسئلے کا مکمل نکالے گی۔ انہوں نے کہاکہ مسیحی برادری نے پاکستان بننے میں بہت سے قربانیاں دیں جو ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔