25.5 C
Islamabad
منگل, مئی 6, 2025
ہومعلاقائی خبریںکمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک کا تحصیل آفس راجہ بازار کا...

کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک کا تحصیل آفس راجہ بازار کا دورہ

- Advertisement -

راولپنڈی۔ 05 مئی (اے پی پی):کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے تحصیل آفس راجہ بازار کا دورہ کیا اور ریونیو معاملات و پبلک ڈیلنگ کا جائزہ لیا۔ بعد ازاں کمشنر آفس راولپنڈی میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کمشنر راولپنڈی نے ہدایت کی کہ ڈپٹی کمشنرز و اسسٹنٹ کمشنرز تحصیل آفسز و رجسٹرار آفسز کے دورے باقاعدگی سے کریں اور ریونیو معاملات کی مانیٹرنگ کریں۔

انہوں نے کہا کہ تحصیل آفس راجہ بازار کو ماڈل تحصیل آفس بنانے کے لئے ایک ہفتے کا ٹارگٹ دیا گیا ہے اور اسکی کامیابی کے بعد اس ماڈل کو پوری ڈویژن میں نافذ کیا جائے گا۔ کمشنر راولپنڈی نے مزید کہا کہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز ریونیو روزانہ کی بنیاد پر رجسٹرار آفسز میں وقت گزاریں اور ان کی سروس ڈیلیوری کو مزید بہتر کریں۔

- Advertisement -

چونکہ ان ریونیو دفاتر میں عوام کا واسطہ سب سے زیادہ پڑتا ہے اس لئے ہمیں یہاں پر صفائی و دیگر تمام سہولیات کی فراہمی یقینی بنانی ہے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=592990

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں