کمشنر راولپنڈی ڈویژن کا ہفتہ صفائی مہم کے سلسلے میں شہر کی مختلف یونین کونسلز کا دورہ

112
کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ کا راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف یورالوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن کا دورہ
کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ کا راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف یورالوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن کا دورہ

راولپنڈی۔ 31 اکتوبر (اے پی پی):کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے علی الصبح ہفتہ صفائی مہم کے سلسلے میں شہر کی مختلف یونین کونسلز کا دورہ کیا اور صفائی کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔ کمشنر راولپنڈی نے یونین کونسلز 17،19 اور 20 کا دورہ کرتے ہوئے ہفتہ صفائی مہم کا افتتاح کیا۔اس موقع پر چیئرمین راولپنڈی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی ثاقب رفیق، سی ای او آر ڈبلیو ایم سی ساجد صفدر، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ سبطین کاظمی سمیت دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔

اس موقع ہر گفتگو کرتے ہوئے لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ صاف ماحول ہم سب کی ضرورت اور صفائی کو یقینی بنانا ہم سب کا فرض ہے۔ہفتہ صفائی منانے کا مقصد شہر کو زیرو ویسٹ بنانے کا منصوبہ ہے۔انہوں نے کہا کہ انسداد سموگ اور ڈینگی کے لیے صفائی مہم کو جاری رکھا جائے گا نیز کوڑا کرکٹ جلانے پر بھی سخت کارروائی کی جائے گی۔کمشنر راولپنڈی نے آر ڈبلیو ایم سی حکام کو ہدایت کی کہ ہفتہ صفائی کے دوران یونین کونسلز میں مزید صفائی ورکرز تعینات کیے جائیں۔

انہوں نے صفائی ورکرز کے مسائل فوری حل کرنے کی بھی ہدایت کی اور کہا کہ صفائی ورکرز داد کے مستحق ہیں، انکی فلاح پر خصوصی توجہ دی جائے۔کمشنر راولپنڈی نے اس موقع پر سیکرٹری یونین کونسلز سے بھی ملاقات کی۔اس موقع پر لوگوں میں صفائی کے حوالے سے آگاہی پیفلٹس تقسیم کیے گئے۔ کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ ہفتہ صفائی مہم کو کامیاب بنانے میں عوام کو براہ راست شامل کیا جائے۔ہفتہ صفائی میں لوگوں کوآگاہی دینے کے لیے موثر آگاہی مہم چلائی جائے تاکہ لوگ بھی ہفتہ صفائی میں شریک ہوں اور صفائی مہم کامیاب ہو۔ہفتہ صفائی مہم میں لوکل گورنمنٹ کی ٹیمیں بھی آر ڈبلیو ایم سی کے شانہ بشانہ حصہ لے رہی ہیں