اٹک۔ 09 جون (اے پی پی):کمشنرراولپنڈی انجینئر عامرخٹک نے ڈی سی آفس اٹک کودورہ کیا۔ انہوں نے عیدالضحیٰ کے سلسلے میں قائم کنٹرول روم کا جائزہ لیا۔ اےڈی سی جی اٹک انیل سعید نے ضلع بھر میں صفائی کارکردگی کے حوالہ سے بریفنگ دی اور بتایا کہ ضلعی انتظامیہ کی نگرانی میں عید الاضحیٰ کےدو دنوں میں صفائی عمل مکمل کیا گیا اور ضلع بھر سے 3277 ٹن آلائیشیں ٹھکانے لگائی گئیں۔ آلائشیں اٹھانے کے لیے دو ہزار سے زاٸد ورکرز نے حصہ لیا ۔
اے ڈی سی جی اٹک انیل سعید نے بتایا کہ آلائشیں اٹھانے کے لیے 641 گاڑیوں کا استعمال عمل میں لایا گیا ۔ کمشنر نے ضلع اٹک کی صفائی کی نگرانی کےلیے ضلعی وتحصیل انتظامیہ کی فیلڈ میں موجودگی پر شاباش دی اور کہا کہ آلاٸشیں اٹھانےکاکام بروقت کیا گیا۔ انہوں نے کنٹرول روم قاٸم کی کارکردگی کو بھی سراہا اور کہا کہ عوام 1139پرکسی بھی وقت رابطہ کر سکتے ہیں ۔
کمشنر راولپنڈی انجنیئر عامر خٹک نےانتظامی افسران کے ہمراہ اٹک خورد کا دورہ بھی کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کسی شخص کو بھی دفعہ 144 کے تحت دریا کے قریب جانے اور نہانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔