ساہیوال۔ 07 اکتوبر (اے پی پی):کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید کی زیر صدارت پسپ پروگرام اور میونسپل کارپوریشن کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں نے شہر کے معروف ترین پاک پتن بازار سے بھی تجاوزات ختم کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔
کمشنر شعیب اقبال سید نے کہا کہ پہلے مرحلے میں کارپوریشن کا عملہ عارضی تجاوزات ختم کرے گا اور دوسرے مرحلے میں پختہ تجاوزات بھی ختم کی جائیں گی۔ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن خالد محمود گیلانی، ڈی جی پی ایچ اے محمد اکرام ملک، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ شاہد فاروق وڑائچ، چیف آفیسر کارپوریشن شیخ اشفاق احمد سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
انہوں نے کہا کہ عوام کی پریشانی کا باعث بننے والی تجاوزات برداشت نہیں کی جا سکتی اور تجاوزات کو ہر صورت گرایا جائے گا۔ انہوں نے تاجروں سے اپیل کی کہ وہ ازخود عارضی اور پختہ تجاوزات کو گرا کر ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔ کمشنر شعیب اقبال سید نے کارپوریشن کی واجبات ریکوری اور دوکانوں سے کرایوں کے بقایاجات وصولی پر بھی سی او میونسپل کارپوریشن شیخ اشفاق احمد اور میونسپل افسران جاوید انور گوندل اور پیام غنی کی کاوشوں کو سراہا۔\378
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=509201