ساہیوال۔ 23 دسمبر (اے پی پی):کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے پسپ پروگرام کے سٹی مینجر محمد اسجد خان کو شہر میں جاری ترقیاتی کاموں کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کر دی،ہائی سٹریٹ پر کرب سٹونز لگانے کے کام کو جلد مکمل کیا جائے تاکہ شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ وہ یہاں اپنے دفتر میں میونسپل کارپوریشن اور پسپ پروگرام کے جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن شفیق احمد ڈوگر، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ڈاکٹر سیف اللہ، چیف آفیسر کارپوریشن اشفاق احمد، اے سی جنرل علیزہ ریحان، پسپ پروگرام کے سٹی مینجر محمد اسجد خان، ایکسین ہائی وے میاں افتخار احمد سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
کمشنر شعیب اقبال سید نے پسپ پروگرام کے تحت عیسیٰ نگری کے اطراف مرمت کے کام کو کرسمس سے قبل مکمل کرنے پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے میونسپل کارپوریشن کو شہر کے چوکوں چوراہوں خصوصاً شہر کے داخلی و خارجی پوائٹس پر لگے سائن بورڈزٹھیک کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ایکسین ہائی وے میاں افتخار احمد نے بتایا کہ این فائیو پر زیر تعمیر اوورہیڈ برج سٹی سائیڈ پر مٹی ڈالنے اور پتھر لیرنگ کرنے کا کام جلد مکمل کر لیا جائے گا۔ بعدازاں کمشنر شعیب اقبال سید نے مشن چوک میں کرب سٹونز لگانے کے کام کا بھی جائزہ لیا اور سڑک کو کشادہ کرنے کی ہدایت کی۔