29.9 C
Islamabad
منگل, مئی 6, 2025
ہومعلاقائی خبریںکمشنر سرگودھا ڈویژن کا اندرون بازاروں کااچانک دورہ، تجاوزات کے خاتمہ کی...

کمشنر سرگودھا ڈویژن کا اندرون بازاروں کااچانک دورہ، تجاوزات کے خاتمہ کی ہدایت

- Advertisement -

سرگودھا ۔5ستمبر (اے پی پی):کمشنرسرگودھا ڈویژن محمد اجمل بھٹی نے منگل کے روز اندرون بازاروں کااچانک دورہ کیا اور دکانداروں سے ملاقات کر کے انہیں تجاوزات کے خاتمہ کی ہدایت کی۔ اُنہوں نے چیف آفیسرمیونسپل کارپوریشن کو از خود تجاوزات کو ختم نہ کرنے والے دکانداروں کے خلاف ضابطہ کی کارروائی کرنے کی ہدایت کی۔

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے توقیر حیدر کاظم‘ سی او ایم سی طارق پرویا‘ ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل رانا شاہد عمران بھی اُن کے ہمراہ تھے۔ کمشنر نے شربت چوک‘ بلاک نمبر 1‘ 2‘3‘ڈیری روڈ‘ اردوبازار اور فیصل بازار سمیت مختلف بلاکوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے سی او ایم سی کو سڑکوں کا پیچ ورک کروانے کے علاوہ ڈی جی پی ایچ اے کو اندرون بلاکوں کے پارکوں کو خوبصورت بنانے‘ وہاں لائٹنگ کا مناسب انتظام کرنے کی بھی ہدایت کی۔

- Advertisement -

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ شہربھر کی سڑکوں کی تعمیر ومرمت اور بائی پاس کی تعمیر کیلئے حکومت سے جلد فنڈز جاری کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ انہوں نے ہائی ویز اور سی او ایم سی کو خستہ حال سڑکوں کے پیچ ورک کیلئے فوری اقدامات کرنے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے اندرون بازاروں میں موٹر سائیکلوں کے بے ہنگم سٹینڈ کا بھی نوٹس لیتے ہوئے سی او ایم سی کو تمام معاملات کو درست کرنے کی ہدایت کی۔

کمشنر محمد اجمل بھٹی نے بوٹانیکل گارڈن کابھی معائنہ کیا او رپی ایچ اے حکام کو فیملیز کے لئے تمام ضروری تفریحی سہولیات کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ اس موقع پر ڈی جی پی ایچ اے توقیر حیدر کاظمی نے عوام کی تفریحی کیلئے جاری منصوبوں پر اب تک کی پیش رفت بارے آگاہ کیا جبکہ سی او ایم سی نے انسدادتجاوزات آپریشن سمیت واجبات کی وصولی سمیت دیگر امور بارے تفصیلات سے آگاہ کیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=387062

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں