کمشنر سرگودھا کا بھلوال اور راجباہ مٹھہ لک روڈ کا دورہ، جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ
کمشنر سرگودھا کا بھلوال اور راجباہ مٹھہ لک روڈ کا دورہ، جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ

مزید خبریں
سرگودھا ۔ 30 اپریل (اے پی پی):کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے سپریٹینڈنگ انجینئر ہائی ویز کے ہمراہ سرگودھا بھلوال روڈ کا تفصیلی دورہ کیا اور جاری ترقیاتی و مرمتی کاموں کا جائزہ لیا۔ دورے کے دوران ایس ای ہائی ویز کامران اکرام نے کمشنر کو راجباہ مٹھہ لک کے ساتھ سڑک کی موجودہ حالت، جاری سکیموں اور بہتری کے اقدامات بارے بریفنگ دی۔
کمشنر نے سڑک کے مختلف حصوں کا معائنہ کرتے ہوئے تعمیراتی معیار اور کام کی رفتار کا بغور جائزہ لیا۔ کمشنر حافظ شوکت علی نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ روڈ انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے کام کو تیز کیا جائے اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کوسفری سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے،اس لیےسڑکوں کی بروقت تکمیل اور بہتر دیکھ بھال کو یقینی بنایا جائے۔
اُنہوں نے مزید ہدایت کی کہ نکاسی آب کے موثر انتظامات کیے جائیں تاکہ بارش کے دوران سڑک کو نقصان سے بچایا جا سکے، جبکہ ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے مناسب اقدامات بھی یقینی بنائے جائیں۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس سید خالدگیلانی اور ایکسین ہائی ویز ملک گلفام اعوان بھی ہمراہ تھے۔








