12.7 C
Islamabad
جمعہ, مارچ 7, 2025
ہومعلاقائی خبریںکمشنر سرگودھا کی زیرِ صدارت محکمہ بلڈنگ کے جاری مختلف منصوبوں کی...

کمشنر سرگودھا کی زیرِ صدارت محکمہ بلڈنگ کے جاری مختلف منصوبوں کی پیش رفت کے حوالے سے جائزہ اجلاس

- Advertisement -

سرگودھا۔ 06 مارچ (اے پی پی):کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان کی زیر صدارت اجلاس میں محکمہ بلڈنگ کے جاری مختلف منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔ ایس ای بلڈنگ امانت علی نے زیر تعمیر چڑیا گھر، تعلیمی بورڈ کی نئی عمارت ، ماڈل ایگری مال، ڈی ایچ کیو کے نئے بلاک، گورنمنٹ ٹی بی ہپستال کی تزئین و آرائش اور گورنمنٹ مولا بخش ہسپتال کے تعمیراتی کام بارے تفصیلی بریفیگ دی ۔ انہوں نے تمام منصوبوں پر اب تک کی پیش رفت اور ٹائم لائنز سے آگاہ کیا۔

کمشنر نے ڈائریکٹر ، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اور متعلقہ محکموں کے افسران کو ٹیکنیکل ٹیموں کے ہمراہ زیر تعمیر منصوبوں کا وقتاً فوقتاً موقع پر جاکر جائزہ لینے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے ایس ای بلڈنگ پر واضح کیا کہ تعمیراتی کام کی کوالٹی اور ٹائم لائنز پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا۔ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن رائے محمد یاسر بھٹی ، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ بلال حسن ، ایس ای بلڈنگ امانت علی ، ڈائریکٹر زراعت شاہد حسین کےعلاؤہ دیگرافسران نے شرکت کی۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=569710

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں