36.6 C
Islamabad
بدھ, اپریل 30, 2025
ہومعلاقائی خبریںکمشنر سرگودہا ڈویژن کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال قائد آباد کا دورہ،...

کمشنر سرگودہا ڈویژن کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال قائد آباد کا دورہ، مریضوں سے سہولیات بارے آگاہی حاصل کی

- Advertisement -

سرگودھا۔ 30 اپریل (اے پی پی):کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان نے ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر، اسسٹنٹ کمشنر قائد آباد اور سی ای او ہیلتھ خوشاب کے ہمراہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال قائد آباد کا دورہ کیا۔

انہوں نے ہسپتال کی او پی ڈی، ایمرجنسی، ان ڈور وارڈز، لیبارٹری اور ایکسرے یونٹ کا معائنہ کیا۔ کمشنر نے ہسپتال میں مریضوں کے لئے سہولیات اور ادویات کی فراہمی بارے سی ای او ہیلتھ اور ایم ایس سے بریفنگ لی۔ کمشنر نے مریضوں اور لواحقین سے بھی ہسپتال کی سہولیات کے معیار اور ادویات کی دستیابی بارے آگاہی حاصل کی ۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=590303

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں