27.7 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںکمشنر سرگودہا کایونین کونسل نمبر 4 کے مختلف علاقوں کا دورہ،سیوریج لائنوں...

کمشنر سرگودہا کایونین کونسل نمبر 4 کے مختلف علاقوں کا دورہ،سیوریج لائنوں کی صفائی کا جائزہ لیا

- Advertisement -

سرگودھا ۔9اکتوبر (اے پی پی):کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن سرگودہا جہانزیب اعوان نے یونین کونسل نمبر 4 کے مختلف علاقوں نواب کالونی، بشیر کالونی، رانجھا روڈکا دورہ کیا اور سیوریج لائنوں کی صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر کمشنر نے کہا ہے کہ ان علاقوں میں عرصہ دراز سے سیوریج لائنوں کی بندش سے پانی گلی بازاروں میں کھڑا تھا جس پر وینچنگ مشینوں کے ذریعے سیوریج لائنوں کی ڈی سلٹنگ کی گئی۔

کمشنر نے کہا کہ محدود وسائل کے باوجود بھرپور کوشش کی جارہی ہے کہ تمام علاقوں میں سیوریج کے مسائل کو حل کیا جائے اس مقصد کے لیے مختصر اور طویل دورانیے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ شہریوں نے دیرینہ مسئلہ حل کروانے پر کمشنر کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ بلال حسن، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل رانا شاہد عمران اور ایم او آئی بھی ان کے ہمراہ تھے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=510322

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں