کمشنر سعادت حسن نے یونیورسٹی آ ف لورالائی میں شجر کاری مہم کا افتتاح کردیا

85
کمشنر سعادت حسن نے یونیورسٹی آ ف لورالائی میں شجر کاری مہم کا افتتاح کردیا

کوئٹہ۔ 24 فروری (اے پی پی):کمشنر لورالائی ڈویژن سعادت حسن نے وائس چانسلر احسان اللہ کاکڑ کے ہمراہ یونیورسٹی آ ف لورالائی میں شجر کاری مہم کا افتتاح کر دیا۔

کنزرویٹر جنگلات محمد امین مینگل نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ رواں سال لورالائی ڈویژن کے چار اضلاع میں تقریباً تین لاکھ 37 ہزار840 درخت لگائے جائیں گے ، یونیورسٹی آ ف لورالائی میں 100 ایکڑ زمین پر 13500 زیتون کے درخت لگائے جائیں گے جس کا آ ج باقاعدہ آغاز کیا گیا ہے

انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ درگئی کدیزئی ، لونی واہوی ، بنہر ، یٹ آ باد ، کراہی ، سیالو، سرکنڈی ، دروگ ، نیاگزا رکھنی و بارکھان میں بھی مختلف قسم کے درخت لگائے جائیں گے ،کمشنرسعادت حسن نے اس موقع پر کہا کہ زراعت ،لائیو سٹاک اور فارسٹ ہمارے پروڈکٹیو سیکٹر ہیں ،ہمارا کام لوگوں کو سہولیات فراہم کرنا ہے،تمام سرکاری ا فسران عوام کی بات سنیں اور ان کی مدد کریں۔