26.3 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومعلاقائی خبریںکمشنر فیصل آبادڈویژن کی تمام سرکاری و نیم سرکاری اداروں کو ڈینگی...

کمشنر فیصل آبادڈویژن کی تمام سرکاری و نیم سرکاری اداروں کو ڈینگی سے بچاؤ کے لیےانسدادی اقدامات کرنے کی ہدایت

- Advertisement -

فیصل آباد ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی):کمشنر فیصل آبادڈویژن سلوت سعیدنے ہدایت کی ہے کہ ڈویژن بھر کے تمام سرکاری و نیم سرکاری ادارے ڈینگی سے بچاؤ کے لیے دفاتر میں خصوصی صفائی و ڈینگی مچھر کے خاتمہ کے لیے انسدادی و حفاظتی اقدامات یقینی بنائیں ۔

فیصل آباد ڈویژنل انتظامیہ کے ترجمان نے بتایاکہ کمشنر فیصل آباد کی ہدایات کی روشنی میں انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے مختلف پروگرامز ترتیب د ینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے جس کا مقصد عوامی شعور و آگاہی کو یقینی بنانا ہے۔

- Advertisement -

اسی طرح عوام الناس میں احساس پیدا کرنےکے لیے مختلف تعلیمی اداروں کی طرف سے ڈینگی سے ڈرنا نہیں اس کو بھگانا ہےکے موضوع پر تقریری مقابلے منعقد ہوں گے اور مختلف محکموں کی جانب سے آگہی سیمینارز اور واکس کا بھی اہتمام کیا جائے گا جبکہ شہر وں کے اہم مقامات پر انسداد ڈینگی کے سلسلے میں بینرز بھی آویزاں کئے جائیں گے۔ انہوں نے بتایاکہ تمام سرکاری محکموں کے افسران سے کہا گیاہے کہ وہ ڈینگی سے بچنے کے لیے انسدادی اقدامات کو کامیاب بنائیں اور اس سلسلے میں دفاتر سے نکل کر متحرک رہیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ موسم میں مچھر کے خطرات موجود ہیں لہٰذا لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے بارے میں احساس دلانے کے ساتھ ساتھ پسماندہ آبادیوں،دیہی علاقوں اور دیگر ضروری مقامات سے ڈینگی مچھر کو تلف کیاجائے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی جگہ ڈینگی کا مریض رپورٹ ہونے کی صورت میں اس علاقہ کی خصوصی کیمیکل ٹریٹمنٹ کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=406800

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں