کمشنر فیصل آباد کا چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کا دورہ

175

فیصل آباد۔ 18 فروری (اے پی پی):وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر ڈویژنل انتظامیہ فیصل آباد نے بے آسرا بچوں کی بھرپور سرپرستی کا فیصلہ کرلیا۔کمشنر مریم خان نے فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لینے کیلئے چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کا دورہ کیا۔انہوں نے چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو میں صفائی کی صورتحال پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وائٹ واش کرانے کی ہدایت کی۔مریم خان نے کلاس رومز اور ہاسٹل میں جاکر تدریسی و رہائشی سہولیات چیک کیں

کھانے کے معیار کا معائنہ بھی کیا۔کمشنر نے ایک مقیم بچے کا طبی معائنہ کرواکر والدین کو ٹریس کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ بچوں کو بہترین ماحول فراہم کرنے کیساتھ معاشرہ کا کارآمد فرد بنانے کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں۔ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن اورڈسٹرکٹ انچارج چائلڈ پروٹیکشن بیورو بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ تھیں۔کمشنر کا وزٹ کے دوران مزید کہنا تھاکہ تین دن بعد دوبارہ بیورو کا وزٹ کرکے سہولیات چیک کروں گی۔دسیتاب وسائل کے مطابق بچوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔