25.5 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومعلاقائی خبریںکمشنر قلات کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے حوالے سے اجلاس...

کمشنر قلات کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 22 اپریل (اے پی پی):کمشنر قلات ڈویژن شاہ زیب خان کاکڑ کی زیر صدارتانسداد پولیو مہم کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی، ڈی ایچ او خضدار ڈاکٹر محمد رفیق ساسولی اورپولیو منتظمین نے شرکت کی۔ اجلاس میں پولیو مہم کے پہلے روز کی کارکردگی کا تفصیل کے ساتھ جائزہ لیا گیا۔

کمشنر قلات ڈویژن شاہ زیب خان کاکڑ نےانسداد پولیو مہم میں ٹیموں کی کارکردگی پر اپنے تحفظات کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ پراگریس رپورٹ سے محسوس یہی ہوتا ہے کہ کارکردگی جس پیمانے کی ہونی تھی وہ نہیں ہے ،اس سلسلے میں پولیو کی تمام ٹیموں کو اپنے اپنے ایریاز میں کارکردگی کو بہتر بناکر ہر حال میں پولیو مہم کو کامیاب کرناہوگا۔ کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیو کا خاتمہ قومی ذمہ داریوں میں شامل ہے ۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ پولیو ایک ایسا مرض ہے کہ جو لاحق تو ایک فرد کو ہوتا ہے مگراس سے پورا خاندان متاثرہوتا ہے، اس کے لئے ضروری ہےکہ اجتماعی قومی ذمہ داری کے تحت پولیو کے خاتمے کے لئے اپنی ذمہ داریاں نبھائی جائیں۔انہوں نے علماء کرام سیاسی جماعتوں  بلدیاتی  نمائندے اور تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والوں سے اپیل کی کہ وہ انسداد پولیو مہم میں اپنا کردار ادا کر یں۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=586068

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں