کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت انسداد سموگ کے حوالے سے اہم اجلاس

139
انسداد سموگ

لاہور۔26اکتوبر (اے پی پی):کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت انسداد سموگ کے حوالے سے اہم اجلاس میں ڈویژنل سطح پر انسداد سموگ سیل قائم، ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن لاہور ڈویژن سیل کے چیئرمین ہونگے،تمام اضلاع کے اے ڈی سی جیز، ڈائریکٹر ماحولیات، ایم سی ایل، ٹریفک پولیس، ایل ڈی اے، پی ایچ اے، ایل ڈبلیو ایم سی انسداد سموگ سیل کے ارکان مقرر کر دیئے گئے۔ لاہور ہائیکورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کیلئے کمشنر لاہور نے ڈویژنل انسداد سموگ سیل کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔ کمشنر لاہور نے ماحولیات افسران کے انسداد سموگ ایکشنز کو تھرڈ پارٹی سے تصدیق کرانے کا حکم دے دیا۔

کمشنر لاہور نے کہا کہ مسٹ مشینوں و باوزرز سے پانی چھڑکاو کے لیے پانی صرف واسا کے بارشی ٹینکس سے بھرا جائیگا، ہائیڈرنٹس اور گراونڈ واٹر کو پانی چھڑکاو کیلئے استعمال پرپابندی ہے، خلاف ورزی نہیں ہونی چاہئے۔ انہوں نے موٹروے کے اردگرد کے علاقوں میں فصلوں کو آگ لگانے کیخلاف پولیس سکواڈ کی کاروائیوں کی رپورٹ طلب کر لی۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ بعض ایریاز میں ریت و مٹی کی ٹرالیاں بغیر کور پائی گئی ہیں، ٹریفک پولیس آج سے خصوصی ناکے لگا کر سخت ایکشن لے لیا ہے، انسداد سموگ کیلئے ہرمحکمے کے ایکشن کی تھرڈپارٹی سے تصدیق کرائی جائے گی۔