کمشنر لاہور ڈویژن زید بن مقصود کا لاہور تا ننکانہ صاحب موٹروے ایریا کا اچانک دورہ

78

ننکانہ صاحب۔ 18 نومبر (اے پی پی):کمشنر لاہور ڈویژن زید بن مقصود کا لاہور تا ننکانہ صاحب موٹروے ایریا کا اچانک دورہ ،کمشنر زید بن مقصود نے لاہور تا ننکانہ موٹروے کے اردگرد کے ایریاز میں فصلوں کے مڈھ جلانے کیخلاف محکمہ زراعت و ریونیو سٹاف کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع ننکانہ محمد اشرف، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت رانا محمد عارف ، ریونیو فیلڈ سٹاف سمیت پٹرولنگ سکواڈز بھی موقع پر موجود تھے۔اس موقع پر کمشنر لاہور نے محکمہ زراعت اور ریونیو کو فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام اضلاع پٹرولنگ سکواڈز کو متحرک رکھیں۔

ایک ضلع دوسرے ضلع کو فوری آگاہ کرے۔انہوں نے کہا کہ ٹیمیں راونڈ دی کلاک موٹروے ایریا اور اندرون علاقوں میں پٹرولنگ جاری رکھیں۔کمشنر لاہور زید بن مقصود نے فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے والے عادی افراد کی فہرستیں تیار کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے اے پی پی سے خصوصی طور پر گفتگو کے دوران کہا کہ حکومت پنجاب انسداد سموگ کیلئے ہر ممکمن اقدامات کررہی ہے۔شہریوں کا تعاون ناگزیر ہے۔