کمشنر لورالائی ڈویژن کا فائرنگ سے شہید ہونیوالے لیویز اہلکارعبیداللہ اچکزئی کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت

192
Loralai-

کوئٹہ۔ 05 دسمبر (اے پی پی):کمشنر لورالائی ڈویژن بالاچ عزیز نے لونی کے علاقے میں اشتہاری ملزمان کی فائرنگ سے شہید ہونیوالے لیویز اہلکار عبیداللہ اچکزئی کے اہلخانہ سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔

کمشنر لورالائی بالاچ عزیز کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر فیاض علی، ایف سی 87 ونگ کے کمانڈر کرنل محمد حنیف خٹک، ڈسٹرکٹ چیئرمین حاجی خیراللہ ناصر، اسسٹنٹ کمشنر ظہور بلوچ بھی تھے کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ ہمارے فورسز نے ہمیشہ جانوں کے قربانی پیش کی ہیں اور عوام کے جان ومال کو محفوظ بنایا ہے۔حالیہ واقعہ میں شہید ہونے والے لیویز فورس کے اہلکار وں کی شہادت پر نہایت افسوس ہے مجرموں کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے انھیں کیفر کردار تک پہنچا ئیں گے کمشنر نے کہاکہ مجرموں کی گرفتاری فورسز کی بہترین کارکردگی کا ثبوت ہے بعد ازیں کمشنرلورالائی ڈویژن بالاچ عزیز بلوچ نےڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال دکی کادورہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر دکی فیاض علی ،اسسٹنٹ کمشنر دکی ظہور بلوچ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔ میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر جوہر خان شادوزئی نےطبی سہولیات کی فراہمی، ڈاکٹرز و عملہ کی حاضری بارے بریفنگ دی۔ کمشنر نے حاضری رجسٹر ،ہسپتال میں صفائی ستھرائی، ڈاکٹرز و عملہ کی موجودگی بھی چیک کی۔ کمشنر لورالائی ڈویڑن نے تمام ڈاکٹرز و سٹاف کو ہدایت کی کہ اپنی ڈیوٹی احسن طریقے سے انجام دیں۔ بصورت دیگر غیر حاضری پر سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔