لورالائی ۔ 29 جنوری (اے پی پی):کمشنر لورالائی ڈویژن سعادت حسن کی زیرِ صدارت ڈویژنل ٹاسک فورس برائے انسداد پو لیو مہم کا اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر منور حسن مگسی ، ڈپٹی کمشنر لورالائی میران خان بلوچ ، ڈپٹی کمشنر بارکھان وقار خورشید عالم نمائندہ ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر محمد ایاز ، ڈاکٹر محمد اشرف ، سی سی او یونیسف محمد ہاشم ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر لورالائی ڈاکٹر عبد الحمید لہڑی ، ڈی ایس ایم فرحان خان ، فوکل پرسن مختیار خان لونی ودیگر متعلقہ آ فسران نے شرکت کی جبکہ ڈویژن کے دیگر اضلاع دکی ، موسیٰ خیل کے ڈپٹی کمشنرز و ڈی ایچ اوز بذریعہ وڈیو لنک شریک ہوئے ۔
کمشنر سعادت حسن نے اجلاس میں شرکاہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پولیو سمیت تمام امراض کے خاتمے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے دنیا کے اکثر ممالک سے پولیو ختم ہو چکی ہے انسداد پولیو مہم میں کام کی معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا، ہر ایک اپنی ذنہ داری پہچانیں ہمیں پولیو کے حوالے سے زیرو ٹالرنس پر آ نا ہے۔ انہوں نےکہاکہ تمام بچے ہمارے اپنے ہیں ہر حال میں دو قطرے پلانے ہیں چینجز کو دیکھتے ہوئے کام کریں جو بھی سفارش پر بھرتی ہوا اور وہ کام نہیں کر تا تو انہیں فارغ کرکے نئے لوگ لگائیں۔
قبل ازیں ڈبلیو ایچ او کے نمائندے ڈاکٹر محمد ایاز نے گزشتہ مہم کی رپورٹ ، 3 فروری سے شروع ہونے والی مہم کے لئے تیاری ، اور لو پرفارمینس کی تفصیل بتائیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=553479