سرگودھا۔24اگست (اے پی پی):مائینز لیبر ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے پہاڑی پر کام کرنے والے مزدورں کے زیر ِتعلیم بچوں میں چیک تقسیم کرنے کی تقریب مائینز لیبر ویلفیئر ہسپتال میں منعقد ہوئی ۔جس میں کمشنر مائینز ویلفیئر پنجاب چوہدری ریاض احمد نے110 بچوں میں چیک تقسیم کیے۔
تقریب کے شرکاسے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مزدور ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں اور اُن کے بچے ملک کا مستقبل ہیں ہرسال مزدورں کے بچوں میں محکمہ مائینز کی طرف سے وظیفہ دیا جاتا ہے تاکہ وہ اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں۔مزدورں کے لیے جدید ہسپتال اور گرلز ہائیر سیکنڈری سکول کے ساتھ ساتھ مائینز ریسکیو کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔مزدورں کی ڈیتھ کلیم کی گرانٹ پانچ لاکھ سے بڑھا کر سات لاکھ کردی گئی ہے اور اُن کی تمام بیٹیوں کے لیے جہیزگرانٹ میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔
اس موقع پر محکمہ مائینز لیبر ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے افسران سمیت پہاڑی لیزہولڈرز میاں شہباز،خان عبدالواحید خان،پہاڑی مزدور اتحاد یونین کے چیئرمین حافظ عبدالرحمان،جنرل سیکرٹری طارق جاوید،ایم ایس مائینز ہسپتال ڈاکٹر حسنات اور پرنسپل عظمیٰ سمیت اہل علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=382131