کمشنرمظفرآباد اور آئی جی پولیس نےمظفرآباد کےمختلف علاقوں کا دورہ کرکےامن وامان کی صورتحال کاجائزہ لیا ۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی پولیس نےپولیس اہلکاروں اورعوام سے گفتگو کرتےہوئےسکیورٹی صورتحال پراطمینان کا اظہارکیا
کمشنر مظفرآباد اورآئی جی پولیس آزاد کشمیرکا دورہ مظفر آباد، امن و امان کی صورتحال پر اظہار اطمینان

مزید خبریں
مظفر آباد ۔8جون (اے پی پی):کمشنرمظفرآباد اور آئی جی پولیس نےمظفرآباد کےمختلف علاقوں کا دورہ کرکےامن وامان کی صورتحال کاجائزہ لیا ۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی پولیس نےپولیس اہلکاروں اورعوام سے گفتگو کرتےہوئےسکیورٹی صورتحال پراطمینان کا اظہارکیا۔ آئی جی پولیس نےعوام کےجان و مال کے تحفظ اورقیام امن کو یقینی بنانےکیلئے پولیس کی کوششوں کوسراہا ۔
آئی جی پولیس سے ملاقات کے دوران شہریوں نے معمولاتِ زندگی کی بحالی پر اطمینان کا اظہارکیا ۔ انتظامیہ اورپولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ اور پرامن ماحول کی فراہمی یقینی بنا رہی ہیں۔مظفرآباد کے باشعورعوام نے ریاستی اداروں پراعتماد کااظہارکرتےہوئےنام نہاد احتجاجی کال کو مستردکردیا۔








