پاکستان نےبرطانیہ میں مقیم بعض تارکین وطن افراد کی جانب سے آزاد جموں و کشمیر کے حوالے سے دیئے گئے غیر ذمہ دارانہ اور حقائق سے لاعلم اشاروں اور الزامات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان افراد کو مشورہ دیا ہے کہ وہ پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے گریز کریں
پاکستان کا برطانیہ میں مقیم بعض تارکین وطن کی جانب سے آزاد جموں و کشمیر کے حوالے سے دیئے گئے غیر ذمہ دارانہ اور حقائق سے لاعلم اشاروں اور الزامات پر تشویش کا اظہار
اسلام آباد۔8جون (اے پی پی):پاکستان نےبرطانیہ میں مقیم بعض تارکین وطن افراد کی جانب سے آزاد جموں و کشمیر کے حوالے سے دیئے گئے غیر ذمہ دارانہ اور حقائق سے لاعلم اشاروں اور الزامات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان افراد کو مشورہ دیا ہے کہ وہ پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے گریز کریں، بہتر ہوگا کہ وہ جہاں مقیم ہیں اس ملک کی ترقی اور فلاح میں مثبت کردار ادا کریں۔
پیر کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق پاکستان نے بعض برطانوی اراکین پارلیمنٹ کی جانب سے کیے گئے غیر ضروری تبصروں اور اٹھائے گئے سوالات کا بھی نوٹس لیا ہے جو اس معاملے کے تاریخی پس منظر سے ناواقفیت اور عدم توجہی کی عکاسی کرتے ہیں۔ دفتر خارجہ کے مطابق جو لوگ اب بھی نوآبادیاتی دور کی سوچ میں مبتلا ہیں انہیں یاد دلانا ضروری ہے کہ پاکستان نے برطانیہ میں مقیم بعض تارکین وطن افراد کی جانب سے آزاد جموں و کشمیر کے حوالے سے دیئے گئے غیر ذمہ دارانہ اور حقائق سے لاعلم اشاروں اورالزامات کا تشویش کے ساتھ نوٹس لیا ہے۔ ان افراد کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے گریز کریں۔
پاکستان ایک خودمختار اور جمہوری ملک ہے جو دیگر ممالک کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کے اصول پر پختہ یقین رکھتا ہے اور دوسروں سے بھی اسی طرز عمل کی توقع کرتا ہے۔پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر کی حکومتیں شہریوں کے پرامن اجتماع، اظہار رائے کی آزادی اور جمہوری عمل میں شرکت کے آئینی حقوق کو مکمل طور پر تسلیم اور احترام کرتی ہیں تاہم توڑ پھوڑ، سرکاری املاک اور عوامی خدمات بشمول ہسپتالوں کی تباہی، نیز بے گناہ شہریوں اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کے قتل کی کسی بھی صورت میں اجازت نہیں دی جا سکتی۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہم برطانوی حکومت پر زور دیتے ہیں کہ وہ کالعدم تنظیموں کی حمایت کرنے والے عناصر کو آگاہ کرے اور متنبہ کرے کہ وہ ایسے اقدامات سے باز رہیں اور آزاد جموں و کشمیر اور پاکستان کے آئین میں درج جمہوری عمل، عدالتی فیصلوں اور قانون کی حکمرانی کا احترام کریں۔









