کمشنر ملتان ڈویژن سے معروف صنعتکاروں کے وفد کی ملاقات ،انڈسٹریل اسٹیٹ کے مسائل بارے آگاہ کیا

96
Commissioner Multan Division Aamir Karim Khan
Commissioner Multan Division Aamir Karim Khan

ملتان ۔ 11 فروری (اے پی پی):کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں سے معروف صنعتکاروں کے وفد نے ملاقات کی اور انڈسٹریل اسٹیٹ کے مسائل بارے آگاہ کیا۔ منگل کو ملاقات میں کمشنر نے صنعتکاروں و متعلقہ محکموں کو باہمی روابط کو بہتر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہر کے مسائل کیلئے مل کر کام کریں، انڈسٹریل اسٹیٹ کے بوسیدہ سیورج نظام کی بہتری کیلئے اقدامات ناگزیر ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کی آسانی کیلئے ریلوے پھاٹک کا مسئلہ حل کرنے کیلئے عملی اقدامات کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملتان کے 7 فلائی اوورز کی تزین و آرائش کیلئے پلان مرتب کیا جاچکا ہے، ڈویژن بھر میں جلد ہی شہریوں کو جلد تزین و آرائش نظر آئے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت بزنس کمیونٹی کو کاروبار میں آسانی اور سپورٹ کیلئے متعدد اقدامات کررہی ہے ، تاجر برادری ہماری معیشت کا بنیادی جزو ہیں اور انہوں نے ہمیشہ نامساعد حالات میں انتطامیہ کا ساتھ دیا ہے، ملتان ڈویژن کی بہتری و اپ گریڈیشن کیلئے تاجر برادری کیساتھ مل کر کام کریں گے۔

وفد میں ڈاکٹر شفیق ، خواجہ صلاح الدین ، آصف مجید، میاں راشد اقبال، شاہد عظیم، محمد ہاشم، سرفراز احمد شامل تھے ۔