ملتان ۔ 13 فروری (اے پی پی):کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خان نے ڈویژنل انتظامیہ کو ڈسٹرکٹ جیل کو شہر سے باہر منتقل کرنے کا حکم دے دیا ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیل منتقلی کیلئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری سمیت ڈسٹرکٹ جیل و پولیس حکام نے بھی شرکت کی۔کمشنرملتان نے ضلعی انتظامیہ کو نئی جیل کی تعمیر کے لیے اراضی تلاش کرنے کا حکم دیا۔انہوں نے کہا کہ نئی جیل کی تعمیر کے لیے 50 ایکڑ سے زائد رقبہ کا پی سی ون منظور کرایا جائے گا۔نئی جیل میں اضافی بیرکوں اور رہائشی کالونی سمیت تمام سکیورٹی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ڈسٹرکٹ جیل کی جگہ سنٹرل لائبریری، فوڈ پوائنٹ پر مشتمل خوبصورت پارک اور دیگر تجاویز زیر غور ہیں۔