کمشنر ملتان کا عوامی شکایات پر نوٹس، کارڈیالوجی ہسپتال میں اورچارجنگ پر کاروائی کا حکم

3
Commissioner Multan Division Aamir Karim Khan
Commissioner Multan Division Aamir Karim Khan

ملتان ۔ 23 جون (اے پی پی):کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں نے کارڈیالوجی ہسپتال میں اوور چارجنگ سے متعلق عوامی شکایت پر فوری نوٹس لیتے ہوئے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو متعلقہ کنٹریکٹر کے خلاف کارروائی کی ہدایت جاری کی ہے۔ واضح رہے کہ کمشنر عامر کریم خاں کے دورہ کارڈیالوجی ہسپتال کے دوران شہریوں نے شکایت کی تھی کہ کنٹریکٹر قاسم اینڈ کمپنی کی جانب سے مریضوں سے زائد رقم وصول کی جا رہی ہے

جس پر کمشنر نے فوری کارروائی کا حکم دیا۔ ایم ایس کارڈیالوجی ہسپتال نے قاسم اینڈ کمپنی کو اوور چارجنگ پر 10 ہزار روپے جرمانہ کیا اور اس ضمن میں باقاعدہ تحریری نوٹس جاری کیا گیا۔ کمشنر ملتان نے ایم ایس کو ہدایت کی کہ مریضوں کو سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت یا زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی اور آئندہ ایسی شکایات کی صورت میں متعلقہ ذمہ داروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔