ملتان ۔ 22 جنوری (اے پی پی):ڈویژنل انتظامیہ اور سیاسی قیادت ملتان شہر کے انفراسٹرکچر کی بہتری اور ترقی کیلئے پر عزم ہے۔ ان خیالات کا اظہار کمشنرملتان ڈویژن عامر کریم خان نے ممبر صوبائی اسمبلی سلمان نعیم کے ہمراہ شہرکا دورہ کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے ٹریفک مینجمنٹ کی بہتری کے اقدامات کا جائزہ لیا۔
کمشنرملتان نے کہا کہ ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کیلئے رش والے علاقوں کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔تجاوزات کے خاتمے سے ٹریفک کے مسائل پر قابو پانے پر بھی مدد ملے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز نے ٹریفک مینجمنٹ کے لئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کی ہدایت ہے ،
متعلقہ محکموں کو شہر کو خوبصورت بنانے کے احکامات دیئے ہیں۔ممبر صوبائی اسمبلی سلمان نعیم نے کہا کہ وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز کے وژن کے تحت شہر میں تجاوزت کے خلاف آپریشن جاری ہے۔