کمشنر ملتان کا پارکوں کا دورہ ، تفریحی سہولیات کو بہتر بنانے کی ہدایت

11
Commissioner Multan Division Aamir Karim Khan
Commissioner Multan Division Aamir Karim Khan

ملتان ۔ 30 جون (اے پی پی):کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خان نے ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو، ڈی جی پی ایچ اے کریم بخش کے ہمراہ آفیسرز کالونی میں موجود خواجہ مسعود پارک، ممتاز آباد فیصل پارک کا دورہ کیا۔انہوں نے کہا کہ خواجہ مسعود پارک میں بچوں کے لئے جھولوں کی تعداد بڑھائی جائے، کھمبوں پر روشنی کی فراہمی اور گزیبو کی اپ گریڈیشن کی جائے ۔غیر فعال فوارے کی بحالی اور واٹر ٹینک کی بیرونی دیوار پر تھری ڈی پینٹنگ کروائی جائے ۔

انہوں نے پارک کی باؤنڈری وال پر دو فٹ گرل کی تنصیب کا تخمینہ تیار کرنے اور پارک میں فٹ پاتھ کے راستوں پر اینٹوں کے بجائے ٹف ٹائلز لگانے کی بھی ہدایت کی۔کمشنر نے واکنگ ٹریک میں صفائی کے انتظامات بہتر بنانے کی ہدایت کی۔کمشنر نے فیصل مختار پارک کی باؤنڈری وال کی مرمت اور داخلی راستے کی خوبصورتی کی ہدایت کی۔

انہوں نے گارڈ روم کی اپ گریڈیشن اور بچوں کے لئے خصوصی ایریا کے قیام کا حکم دیا۔انہوں نے پارک میں پولز پر برقی قمقمے، شجرکاری، اور نئی ڈسٹ بنز نصب کرنے کی ہدایت کی۔کمشنر عامر کریم خان نے پارک کی کینٹین کو جدید طرز پر ازسر نو تعمیر کرنے اور پارک کے واش رومز اور صفائی مجموعی صورتحال بہتر بنانے کی ہدایت بھی کی۔اس موقع پر دیگر افسران بھی موجود تھے۔