ملتان۔ 22 فروری (اے پی پی):کمشنر ملتان عامر کریم خان نےڈویژن بھر کی مویشی منڈیوں میں اوور چارجنگ کےخلاف ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ضلعی انتظامیہ کو مویشی منڈیوں میں جانوروں کے نرخوں اور فروخت پر فیسوں کی سخت مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
کمشنر ملتان نے ہفتہ کو ڈویژن کے تمام اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مویشی منڈیوں میں جانوروں کی فروخت پر فیسوں میں اوور چارجنگ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے،مویشی منڈیوں میں سرکاری نرخ نامے نمایاں جگہ پر آویزاں کروائے جائیں،شہریوں، بیوپاریوں کی زائد قیمتوں کی شکایات پر فوری ایکشن لیا جائے۔
نہوں نے کہا کہ کیٹل مارکیٹ،ماڈل کیٹل منڈیوں کے قیام کا مقصد خریداروں اوربیوپاریوں کو سہولیات فراہم کرنا ہے،مویشی منڈیوں میں سرکاری نرخوں پر فیسوں کی وصولی پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور صفائی صورتحال بہتر بنانے کےلئے بھی ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=564737