کمشنر ملتان کی ڈپٹی کمشنرز کو ون ڈش کی خلاف ورزی پر فوری ایکشن لینے کی ہدایت

105
Commissioner Multan Engineer Aamir Khattak
Commissioner Multan Engineer Aamir Khattak

ملتان۔ 26 دسمبر (اے پی پی):کمشنرملتان انجینئر عامر خٹک نے کہاہے کہ ڈویژنل و ضلعی محکمے عوامی ریلیف کے لئے عملی اصلاحات کریں،ون ڈش کی خلاف ورزی پر تمام ڈپٹی کمشنرز فوری ایکشن لیں۔انہوں نے ڈویژن انتظامیہ کی کارکردگی کاجائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے گڈ گورننس کے حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ کرنے کا حکم دیا۔

انہوں نے کہاکہ ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرکے وسائل کی بچت کی جائے۔سڑکوں اور انفراسٹرکچر سمیت صحت کی سکیموں کو ترجیح بنایا جائے۔کمشنر کو بریفنگ میں بتایاگیاکہ ڈویژن بھر میں ای رجسٹریشن کا عمل 92 فیصد مکمل کرلیا گیا ہے۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر اور ڈویژنل افسران نے شرکت کی۔