کوئٹہ۔ 20 فروری (اے پی پی):کمشنر نصیرآباد ڈویژن معین الرحمن خان نے کمشنر آفس کے احاطے میں پودے لگا کر ڈویژن بھر میں موسم بہار کی شجر کاری مہم کا باضابطہ طور پر آغاز کر دیا اور محکمہ جنگلات کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ نصیرآباد ڈویژن بھر میں زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں جائیں شجر کاری مہم کے دوران لوگوں میں شعور و آگاہی پہنچانے کیلئے ہرممکن کوشش کریں تاکہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے میں مدد مل سکے شجرکاری مہم کے موقع پر کنزرویٹر فارسیٹ نصیر آباد ڈویژن سمندر خان کھوسہ ڈپٹی کنزرویٹر فارسٹ آفیسر عبدالنعیم لہڑی ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ نیک محمد پلال ڈویژنل اسسٹنٹ ڈائریکٹر سکولز محمد علی مینگل کمشنر آفس کے سپرنٹینڈنٹ نور احمد ڈومکی کمشنر آفس کے اکاونٹنٹ شیر اللہ کھوسہ رینج فارسٹ افیسر محمد خان پندرانی رینج فارسٹ افیسر دھنی بخش رند وائلڈ لائف احسان علی جتک سمیت دیگر افسران موجود تھے
جنہوں نے کمشنر معین الرحمن خان کے ہمراہ پودے بھی لگائے اس موقع پر کنزرویٹر فارسیٹ نصیر آباد ڈویژن سمندر خان کھوسہ نے بتایا کہ نصیرآباد ڈویژن میں 50 ہزار پودے لگائے جائیں گے جبکہ 70 ہزار پودے زمینداروں کا شتکاروں ،سرکاری دفاتر کے افسران اور ان کے نمائندگان میں تقسیم کیے جائیں گے عوام بڑھ چڑھ کر شجرکاری مہم میں محکمہ جنگلات کا ساتھ دیں جبکہ ڈپٹی کنزرویٹر فاریسٹ آفیسر نصیر آباد عبدالنعیم لہڑی نے آگاہی فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع نصیر آباد میں 12 ہزار پودے مختلف شاہراہوں کنالز کی پشتوں اور دفاترز کے آحتوں میں لگائے جائیں گے جبکہ 10 ہزار پودے کاشتکاروں اور دیگر افراد میں تقسیم کیے جائیں گے ہماری بھرپور کوشش رہے گی کہ دیے گئے ٹارگٹ کو حاصل کیا جائے کمشنر نصیر آباد ڈویژن معین الرحمن خان نے کہا کہ نصیر آباد ڈویڑن کو مزید زرخیز اور سر سبز و شاداب بنانے کے لیے ضروری ہے کہ زیادہ سے زیادہ پودے لگائے جائیں
تاکہ ماحولیاتی آلودگی کی وجہ سے ہمیں جو مشکلات درپیش آرہی ہیں اور اس کا قلع قمع کیا جا سکے ہمیں اپنے دائرہ کار میں رہ کر ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ پاکستان ماحولیاتی آلودگی سے پاک ہو جائے محکمہ جنگلات کے افسران پر لازم ہے کہ وہ دیے گئے ٹارگٹ کے حصول کو ہر صورت یقینی بنائیں اور کینالز کی پشتوں پر زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں کیونکہ کنال سسٹم میں پانی کی وافر مقدار ہمیشہ موجود رہتی ہے جو کہ پودوں کی آبیاری کے لیے سود مند ثابت عمل ہوگا نصیر آباد ڈویژن کے تمام ضلعی افسران پر بھی لازم ہے کہ وہ بڑھ چڑھ کر شجرکاری مہم کو کامیاب کریں جبکہ کاشتکاروں ،زمینداروں اور دیگر شہریوں کو چاہیے کہ وہ محکمہ جنگلات سے پودے حاصل کر کے لگائیں پودے لگانے سے نہ صرف دنیاوی فوائد ہیں بلکہ پودے لگانے سے آخرت بھی سنور سکتی ہے کیونکہ پودے لگانا صدقہ جاریہ ہے اس لیے ہمیں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔