کمشنر نصیر آباد ڈویژن کی زیر صدارت ڈویژنل مانیٹرنگ کمیٹی صوبائی ایکشن پلان کا اجلاس

77
شہدائے ہزارہ پولیس سپورٹس کمپیٹیشن 2025 کا پہلا ایڈیشن شروع ہو گیا

کوئٹہ۔ 18 فروری (اے پی پی):کمشنر نصیر آباد ڈویژن معین رحمٰن خان کی زیر صدارت ڈویژنل مانیٹرنگ کمیٹی صوبائی ایکشن پلان کا اجلاس منعقد ہوا جس میں پولیس ، کسٹمز ، نارکوٹکس، پاسپورٹس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران نے شرکت کی ۔

نگل کو منعقدہ اجلاس میں غیر قانونی طریقے سے چینی، کھاد کی سمنگلنگ ، منشیات کی روک تھام، غیر قانونی طریقے سے موبائل سموں کے اجراء اور دیگر کئی اہم پہلووں پر تفصیل کے ساتھ غور وخوض کیا گیا ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر نے کہا کہ کھاد و چینی اور دیگر کی غیر قانونی طریقے سے سمگلنگ کی کوشش کو روکنا نہایت ضروری ہے

، ان کے علاوہ منشیات اور جوا جیسے ناسور جو ہمارے معاشرے کی اصل بگاڑ کا موجب بن رہے ہیں ، ان کے تدارک کیلئے سنجیدگی کے ساتھ ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں ۔ کمشنر نصیرآباد ڈویژن نے کہا کہ ہم سب کا مقصد عوام کی مشکلات کو دور کرنا اور انہیں بہتر ماحول فراہم کرنا ہے اور اپنے بچوں کو نشے جیسی لعنت سے چھٹکارا دلانا ہے ۔