سرگودھا۔ 04 نومبر (اے پی پی):کمشنر وایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن سرگودہا جہانزیب اعوان نےشہر کا غیر اعلانیہ دورہ کیا اور صفائی آپریشن کاجائزہ لیا ۔ انہوں نے شہریوں سے ملاقات کر کے عملہ صفائی کی کارکردگی بارے آگاہی لی، شہر کو صاف اور خوبصورت ماحول یقینی بنانے کیلئے ان سے تجاویز بھی لیں ۔ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر نے صبح میونسپل کارپوریشن دفتر کابھی دورہ کیا۔ انہوں نے تمام برانچوں کا تفصیلی معائنہ کرتے ہوئے افسران وماتحت عملہ کی حاضری ودفتر موجودگی کو چیک کیا ۔
انہوں نے دفتر میں صفائی کا بھی جائزہ لیا اور برانچوں کے سربراہان کو مزید بہتر اقدامات کرنے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے سائلین سے بھی ملاقات کی اور ان کے مسائل سن کر موقع پر احکامات بھی جاری کئے ۔ اس موقع پر سی او زویا بلوچ بھی موجود تھیں ۔