کمشنر پشاور ڈویژن نے بچوں کو پولیو قطرےپلاکرانسداد پولیو مہم کاآغاز کردیا

71

پشاور۔ 08 جنوری (اے پی پی):کمشنر پشاور ڈویژن محمد زبیر نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا ۔کمشنر پشاور ڈویژن محمد زبیر کے مطابق پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران پشاور ڈویژن کے تمام پانچوں اضلاع پشاور،نوشہرہ،چارسدہ،قبائلی ضلع مہمند اور ضلع خیبر کے پانچ سال سے کم عمر کے 1856935 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جاہیں گے۔انسداد پولیو مہم کے دوران 1249639 گھروں تک رسائی حاصل کی جائے گی ۔

انہوں نےکہاکہ پولیو مہم کے دوران 6285 ٹیموں پر مشتمل 15885 سکیورٹی اہلکار پولیو ٹیموں کی حفاظت کے ڈیوٹی پر مامور ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ پانچ روزہ قومی انسداد پولیو مہم کے لئے 395 فکس پوائنٹ جبکہ 380 ٹرانزٹ پوائنٹ بنائے گئے ہیں ۔کمشنر محمد زبیر نے کہا کہ نسداد پولیو مہم کی کامیابی کے لیے پختون روایات کے تحت بذریعہ جرگہ انکاری والدین کو قائل کرنے کی کوششیں کی گئی ہیں جن کے نتیجے میں انکاری والدین میں بتدریج کمی آرہی ہے۔