کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے محرم الحرام کے مقدس ایام کے دوران علما کرام، متحدہ علمابورڈ، امن کمیٹیوں، تاجروں، سماجی شخصیات اور عوام کے مثالی تعاون کو سراہتے ہوئے تمام اداروں اور شہریوں کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
کمشنر پشاور کا محرم الحرام کے دوران علما کرام،متحدہ علما بورڈ،امن کمیٹیوں،تاجروں،سماجی شخصیات اور عوام کے تعاون پر خراج تحسین

مزید خبریں
پشاور۔ 27 جون (اے پی پی):کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے محرم الحرام کے مقدس ایام کے دوران علما کرام، متحدہ علمابورڈ، امن کمیٹیوں، تاجروں، سماجی شخصیات اور عوام کے مثالی تعاون کو سراہتے ہوئے تمام اداروں اور شہریوں کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ کمشنر پشاور ڈویژن کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق وزیراعلی خیبر پختونخوا اور چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کی خصوصی ہدایات اور موثر حکمت عملی کے تحت محرم الحرام کے مقدس ایام کے دوران پشاور ڈویژن میں امن و امان، اتحاد اور بین المسالک ہم آہنگی کی ایک مثالی فضا قائم کی گئی۔
کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی قیادت میںضلعی انتظامیہ، پولیس، پاک فوج، کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ، ڈبلیو ایس ایس پی ، ریسکیو، سول ڈیفنس اور دیگر متعلقہ اداروں نے باہمی تعاون، پیشہ ورانہ مہارت اور انتھک محنت کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیے جس کے نتیجے میں پورے ڈویژن میں امن و امان کی بہترین صورتحال برقرار رہی۔موثر سکیورٹی انتظامات کے باعث تمام مکاتبِ فکر کے جلوس، مجالس اور مذہبی اجتماعات مکمل امن و اطمینان کے ماحول میں منعقد ہوئے۔ محرم الحرام کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے کا نہ ہونا تمام اداروں کی قومی ذمہ داری، جذبہِ خدمت اور بہترین ٹیم ورک کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے علما کرام، متحدہ علما بورڈ، امن کمیٹیوں، تاجروں، سماجی شخصیات اور عوامکے مثالی تعاون کو سراہتے ہوئے تمام اداروں اور شہریوں کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ مستقبل میں بھی باہمی تعاون، مذہبی ہم آہنگی اور قومی یکجہتی کے اسی جذبے کے ساتھ امن، بھائی چارے اور عوامی خدمت کا سفر جاری رہے گا۔








