32.1 C
Islamabad
جمعرات, مئی 22, 2025
ہومعلاقائی خبریںکمشنر پنجاب سوشل سکیورٹی کی زیر صدارت اجلاس،سوشل سکیورٹی ہسپتال اسلام آباد،...

کمشنر پنجاب سوشل سکیورٹی کی زیر صدارت اجلاس،سوشل سکیورٹی ہسپتال اسلام آباد، گجرات اور اوکاڑہ کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ

- Advertisement -

لاہور۔21مئی (اے پی پی):کمشنر پنجاب سوشل سکیورٹی محمد علی کی زیر صدارت ہیڈ آفس میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں سوشل سکیورٹی ہسپتال اسلام آباد، گجرات اور اوکاڑہ کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں متعلقہ ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس نے آن لائن شرکت کی۔اجلاس کے دوران کمشنر انسپیکشن ٹیم نے اوکاڑہ ہسپتال کی کارکردگی سے متعلق کمشنر محمد علی کو مفصل بریفنگ دی۔

متعدد شکایات موصول ہونے پر کمشنر نے ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ڈی ایم ایس) اوکاڑہ کو فوری طور پر تبدیل کرنے کی ہدایت جاری کی۔اوکاڑہ ہسپتال میں ہی بائیو میٹرک حاضری کے نظام میں سویپر کی حاضری میں رد و بدل کا انکشاف ہونے پر کمشنر سوشل سکیورٹی نے فوری ایکشن لیتے ہوئے کیئرٹیکر کو معطل کر کے ہیڈ آفس رپورٹ کرنے کا حکم دیا۔

- Advertisement -

کمشنر نے ایم ایس اسلام آباد کو بھی ہدایت کی کہ ایسے ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کریں جو ڈیوٹی پر بروقت حاضر نہیں ہوتے۔گجرات ہسپتال سے متعلق کمشنر سوشل سکیورٹی نے ڈائریکٹر ورکس کو مین گیٹ پر سائن بورڈ کو درست انداز میں نصب کرنے کی ہدایت جاری کی۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=599906

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں