ڈیرہ غازی خان۔ 15 فروری (اے پی پی):کمشنر ڈیر ہ غازیخان ڈویژن اشفاق احمد چوہدری کی زیر صدارت پاکستان آئل ریفائنری کمپنی(پارکو) کے معاملات سے متعلق اجلاس منعقدہوا جس میں ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ قراۃ العین، پارکو اور ڈویژنل افسران شریک تھے۔ اجلا س میں آئل ریفائنری کمپنی کی سیکیورٹی اوردیگر معاملات کے علاوہ قصبہ گجرات کی ترقی اورد یگر امور کا جائز ہ لیاگیا۔
اس موقع پر کمشنر نے کہاکہ پارکو اہم قومی تنصیبات میں شامل ہے اس سے ڈویژن کے لوگوں کا روزگار وابستہ ہے۔پارکو سے منسلک روڈ پر سیکیورٹی، ٹریفک کی روانی اور دیگر معاملات بہترکرنے کیلئے انتظامیہ ہر ممکن تعاون کرے گی، پارکو انتظامیہ کو بھی چاہیئے کہ وہ علاقہ کے لوگوں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے کام کرے،انہوں نے کہاکہ وہ جلد پارکو کا دورہ کر کے معاملات کو حتمی شکل دیں گے۔