- Advertisement -
کوئٹہ۔ 25 اکتوبر (اے پی پی):کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات سے بلوچستان سول سروس اکیڈمی کوئٹہ کے 4th مڈ کیئر مینجمنٹ کورس کے افسران عبد الفتاح،بیبرگ عزیز،اختر رسول جمالی اور وقاص شاہین نے ملاقات کی۔
اس موقع پر کوئٹہ میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے حوالے سے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت صفاء کوئٹہ پروجیکٹ کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔افسران کو بتایا گیا کہ کوئٹہ میں صفائی ستھرائی کا کام پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت نجی کمپنی کے حوالے کردیاگیا ہے جو کہ روزانہ کی بنیاد پر شہر سے کچرہ اور کوڑا کرکٹ اٹھا کر سالڈ ویسٹ پلانٹ منتقل کرے گی جس سے شہر کی صفائی میں نمایاں بہتری آئے گی۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=517107
- Advertisement -