سرگودھا۔28مارچ (اے پی پی):کمشنر سرگودہا ڈویژن محمد اجمل بھٹی نے ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اور اسسٹنٹ کمشنر کے ہمراہ کوٹمومن کے چک نمبر 19 جنوبی اور چک نمبر 9 جنوبی میں ستھرا پنجاب مہم کی جاری سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ اُنہوں نے مکینوں سے صفائی کے حوالے سے فیڈ بیک لیا۔
کمشنر نے میونسپل افسران سے کہا کہ وہ 31 مارچ سے قبل تمام دیہات میں سیور لائنوں کی ڈی سلٹنگ، گلیوں اور سڑکوں کی صفائی اور کوڑے کے ڈھیروں کی تلفی یقینی بنائیں۔ عوام میں صفائی کی اہمیت اُجاگر کریں تاکہ وہ اس اہم پروگرام کی اونر شپ لیں۔ اُنہوں نے کوٹمومن شہر کی رابطہ سڑکوں اور دونوں چکوک کی صفائی پر ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اور اسسٹنٹ کمشنر کوٹمومن کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اسی جذبہ سے کام جاری رکھنے کی تلقین کی۔