17.3 C
Islamabad
بدھ, مارچ 19, 2025
ہومعلاقائی خبریںکمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سید نوید حیدر شیرازی کی زیر صدارت ڈویژنل ڈویلپمنٹ...

کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سید نوید حیدر شیرازی کی زیر صدارت ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس

- Advertisement -

گوجرانوالہ۔ 18 مارچ (اے پی پی):کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سید نوید حیدر شیرازی کی زیر صدارت ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں ضلع نارووال کی روڈ کی تعمیر و بحالی کی 4سکیموں کی منظوری دیدی گئی۔ان منصوبوں پر از سرنو مجموعی طور پر 1099.997ملین روپے اخراجات کا تخمینہ ہے۔ اجلاس میں ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ محمد عبدالرؤف،ہائی ویز،پبلک ہیلتھ کے ڈیپارٹمنٹس کے افسران نے شرکت کی،جبکہ ڈپٹی کمشنر نارووال محسن رضا بذریعہ ویڈیو لنک منسلک رہے۔

کمشنر سید نوید حیدر شیرازی نے بتایا کہ جن سکیموں کی منظوری دی گئی ہے ان میں ضلع نارووال میلہ روڈ تا دھوثھل 6.25کلو میٹر روڈ کی سکیم پر 181.484ملین روپے خر چ ہونگے، ددو چک تایو سی جبل 5.50 کلو میٹر روڈ پر 275. 499ملین روپے،دھودام تا جٹوال 3.25 کلو میٹر روڈ پر171.525ملین روپے اوربینہال موڑ تا شیلو والی روڈ کی از سر نو تعمیر پر 371.489ملین روپے خرچ ہونگے۔ کمشنر سید نوید حیدر شیرازی نے ڈپٹی کمشنر نارووال اور ترقیاتی محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ عوامی فلاحی منصوبہ جات کی بروقت تکمیل اور کوالٹی میٹریل کا استعمال یقینی بنایا جائے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=573883

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں