33.2 C
Islamabad
بدھ, اپریل 30, 2025
ہومعلاقائی خبریںکمشنر ہزارہ ظہیرالاسلام کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد

کمشنر ہزارہ ظہیرالاسلام کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد

- Advertisement -

ایبٹ آباد۔ 30 اپریل (اے پی پی):کمشنر ہزارہ سید ظہیرالاسلام کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر ایبٹ آباد کلب میں گرینڈ الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف، رکن قومی اسمبلی علی خان جدون، ڈی آئی جی ہزارہ ناصر محمود ستی، کمشنر گلگت بلتستان سردار اسد ہارون، ڈی پی او ایبٹ آباد عمر طفیل گنڈا پور، ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن (ر) ثناءاﷲ خان، ڈی پی او مانسہرہ شفیع اﷲ گنڈا پور، ڈپٹی کمشنر مانسہرہ خالد خٹک، ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے ہزارہ ریجن محمد اقبال، ڈسٹرکٹ خطیب مولانا عبدالحمید قریشی، ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے سابق ڈائریکٹر ڈاکٹر دائود اقبال، اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد زرک طورو، سابق رکن صوبائی اسمبلی جنید قاسم، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ جنید قریشی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر مائنز، پاکستان انٹرنیشنل پبلک سکول اینڈ کالجز کے ایم ڈی ڈاکٹر منظر اعجاز، صحافی محمد ارشد سواتی، ثاقب اعوان، الیکٹرانک میڈیا کے صدر محمد اشفاق، آل ٹریڈرز فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری خالد اسلم اعوان، شبیر قریشی، آل ٹریڈرز حویلیاں میرا کے صدر عبدالناصر سواتی، ایوان تجارت ایبٹ آباد کے صدر مفتی جعفر، چیئرمین حویلیاں ارشد ربانی، ایم ای ایس کے ایکسین سردار بشارت، صرافہ ایسوسی ایشن ہزارہ ڈویژن کے صدر فراست غنی صراف، مائن اونرز ایسوسی ایشن کے افتخار احمد تنولی، ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق رہنما چوہدری نسیم ایڈووکیٹ، سابق ڈی ایچ او ٹی بی و چیسٹ سپیشلسٹ ڈاکٹر مظہر علی شاہ، ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے کارڈیالوجیسٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد یوسف، آرمی برن ہال گرلز کالج سے ظہور احمد اور زاہد اعوان سمیت دیگر نے شرکت کی اور کمشنر (ر) سید ظہیر الاسلام کی اہلیان ہزارہ کیلئے بطور ایڈمنسٹریٹر خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔

- Advertisement -

آخر میں انہیں تحائف کے ساتھ رخصت کر دیا گیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=590331

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں