کمشنر ہزارہ کی زیر صدارت مون سون کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس

4

ایبٹ آباد۔ 27 جون (اے پی پی):کمشنر ہزارہ سید فیاض علی شاہ کی زیر صدارت مون سون کی ممکنہ بارشوں کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام متعلقہ محکموں کے افسران سے مون سون کے تیاری کے حوالے سے بریفنگ لی گئی،کمشنر ہزارہ نے اجلاس کے دوران ایس سی اریگیشن کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ برساتی اور اس سے متعلقہ تمام نالوں کی فی الفور صفائی کی جائے اور صفائی کے حوالے سے جتنے بھی فنڈز درکار ہیں اس کا مراسلہ صوبائی حکومت اور کمشنر آفس کو مزید کاروائی کے لیے ارسال کریں،اُنھوں نے تمام محکموں کو اپنی اپنی کارکردگی بہتر کرنے کی بھی ہدایت کی اور کہا کہ تمام محکمہ جات چھوٹے بڑے نالوں کو صاف کریں اور تجاوزات کو ختم کریں،کمشنر ہزارہ نے اس ضمن میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی کنوینئرشپ میں ایک کوآرڈینیشن کمیٹی بھی تشکیل دی جس میں ایڈمنسٹریشن،این ایچ اے،کینٹ بورڈ،میونسپل،ایرگیشن اور واسا کے نمائندے ہوں گے جو فوارہ چوک سے ایبٹ آباد تک تمام روڈ پر تجاوزات،برساتی نالوں کے پوائنٹس،تمام نالوں کی بندش وصفائی کی صورت حال دیکھے گے اور اپنی رپورٹ پیر تک مرتب کرکے کمشنر ہزارہ کو مزید کاروئی کے لیے ارسال کریں گے،کمشنر نے واسا نمائندوں کو ہدایت دی کہ گامی اڈے پر پل کے نیچے گندگی کا ڈھیر روزانہ کی بنیاد پر صاف کیا جائے اور فوارہ چوک سے ایبٹ آباد پبلک سکول تک ایک ٹیم کی صورت میں خصوصی مہم چلائی جائے،کمشنر ہزارہ نے جنرل منیجر نیشنل ہائی کو کہا کہ مین کے کے ایچ روڈ پر رائٹ آف وے پر جتنی بھی تجاوزات ہیں ان کی نشاندہی کر کے فوراً ختم کریں۔