سرگودھا۔27جنوری (اے پی پی):سرگودھا میں کمپریسر استعمال کرنے پر500 گھرانوں کے سوئی گیس کنکشن منقطع کردیئے گئے۔
اس ضمن میں ریجنل منیجر سوئی گیس سرگودھا ساجد رضا سید نے کہا ہے کہ گیس کی فراہمی کیلئے کمپریسر استعمال کرنیوالوں کیخلاف بلا امتیاز کارروائی کا سلسلہ جاری ہے اور آئندہ بھی یہ کاروائی جاری رہے گی کسی کو کسی کا حق مارنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائیگی
عوام کو بلا تفریق گیس کی فراہمی کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں اوراس حوالے سے ہماری ٹیمیں ریجن بھر میں کمپریسر استعمال کرنیوالے افراد کیخلاف سرگرم ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ کمپریسر کا استعمال دوسروں کا حق مارنے کے مترادف ہے، عوام کمپریسر کا استعمال چھوڑ دیں کیونکہ یہ خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کوشش کی جارہی ہے کہ عوام کو مقررہ اوقات میں گیس کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=292570