کمپنیات آرڈیننس 2016ءقومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا

118

کمپنیات آرڈیننس 2016ءقومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا
آف شور کمپنیوں‘ دہشتگردوں کی مالی مدد اور منی لانڈرنگ جیسے امور کا بھی احاطہ کیا گیا ہے
رئیل اسٹیٹ کے سرمایہ کاروں کے تحفظ کے حوالے سے اقدامات اور جدید تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام فریقین سے رائے لے کر تبدیلیاں کی گئی ہیں
32 سال پرانے قانون کی وجہ سے ہم دنیا سے پیچھے رہ گئے تھے‘ کمپنیوں کے بورڈ اجلاس ویڈیو لنک کے ذریعے ہو سکیں گے، وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار
اسلام آباد ۔18 نومبر (اے پی پی) کمپنیات آرڈیننس 2016ءقومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا‘ جس میں آف شور کمپنیوں‘ دہشتگردوں کی مالی مدد اور منی لانڈرنگ جیسے امور کا بھی احاطہ کیا گیا ہے جبکہ وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ 32 سال پرانے کمپنیات آرڈیننس کی وجہ سے ہم دنیا سے پیچھے رہ گئے تھے‘ نئے بل کی کابینہ نے منظوری دیدی ہے‘ کمپنیوں کے بورڈ اجلاس ویڈیو لنک کے ذریعے ہو سکیں گے۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کمپنیات آرڈیننس 2016ءپیش کیا۔