کوئٹہ۔ 27 مارچ (اے پی پی):کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کے چیف ایگزیٹوآفیسر انجینئر شفقت علی نے کہا ہے کہ کمپنی صارفین کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کے لیے متعدد اقدامات کر رہی ہے بجلی چوروں کے خلاف کاروائی اور نا دہندگان کی بجلی منقطع کی جارہی ہے۔
ماہ رمضان کے بابرکت مہینے میں روزہ داروں کو بلاتعطل بجلی مہیا کرکے نہ صرف پیشہ ورانہ ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں بلکہ روزہ داروں کو عبادات احسن طریقے سے کرنے میں بھی مدد مل رہی ہے انہوں نے کہاکہ۔حکومت پاکستان اور وزارت توانائی پاور ڈویژن کی ہدایات کی روشنی میں سحر اور افطارکے اوقات میں ہیڈ آفس اور تمام سرکلز میں قائم مانیٹرنگ سیل سے بجلی کی ترسیل کا جائزہ لیا جاتا ہے اور ایک اچھے ٹیم ورک کی بدولت کیسکو صارفین کو بہترین سہولیات پہنچانے میں کامیاب رہی ہے۔
ان خیالات کااظہارانہوں نے بدھ کے روز (اے پی پی)سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا۔چیف ایگزیٹو آفیسر انجینئر شفقت علی نے کہا کہ صارفین کو نئے کنیکشنز کے حصول کیلئے بھی معاونت فراہم کی گئی ہے اور ہر حال میں بجلی کی فراہمی اور شکایات کے فوری ازالے کو ممکن بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کی ٹیمیں صوبہ بھرمیں نادہندگان اور بجلی چوروں کے خلاف بلاتفریق کارروائیاں کررہی ہیں۔
صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت پشین، لورلائی،سبی،خضداراور مکران آپریشن سرکلز میں بجلی چوروں کے خلاف قانونی کارروائی کیلئے مختلف پولیس اسٹیشنوں میں 4263 تحریری درخواستیں ارسال جبکہ بجلی چوروں کے خلاف اب تک 587ایف آئی آرز درج ہوچکے ہیں خصوصی مہم کے دوران بجلی چوروں کومجموعی طورپرایک کروڑ10لاکھ بیاسی ہزار 99ہزاربجلی یونٹ ڈیٹیکشن جرمانہ کی مد میں چارج کیئے گئے جبکہ چارج شدہ بجلی یونٹس کی قیمت تقریباً56کروڑ68لاکھ43ہزارروپے بنتی ہے جن میں سے کیسکونے52کروڑ42 لاکھ روپے وصول بھی کرلئے ہیں۔
چیف ایگزیٹو آفیسر انجینئر شفقت علی نے کہا ہے کہ غیر قانونی طورپر کنڈے لگانا کمپنی کے لیے نقصان کا باعث بننے کے ساتھ ساتھ عوام کیلئے خطرے کا باعث بھی بن رہے ہیں۔ شہر میں بجلی کی صورتحال اور بجلی نقصانات کم کرنے کے لیے اٹھانے جانے والے اقدامات پر تبصرے کرتے ہوئے چیف ایگزیٹوآفسر شفقت علی نے کہا کہ شہر کے زیادہ تر حصے میں بجلی کی فراہمی مستحکم اور شیڈول کے مطابق ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اپنے صارفین سے گذارش کرتے ہیں کہ وہ نقصانات کو کم کرنے میں ہماری معاونت کریں تاکہ بلوچستان کو محفوظ اور قابل بھروسہ بجلی کی بلا تعطل فراہمی جاری ہے شہر کی معاشی ترقی کو تیز کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے، صارفین کو نئے کینکشن کے حصول کے ساتھ سا تھ لوڈ ایکسٹینشن اور لوڈ ریگولرائزیشن کے طریقہ کار کو آسان بنا دیا گیا ہے اور نئے کنکشن کے حصول کے لیے فارم کمپنی کی ویب سائٹ پردستیاب ہے اور کسی بھی سب ڈویژن میں جمع کرایا جاسکتا ہے
،صارفین کو نئے کنکشن کے حصول کے لیے درکار وقت میں بہت کمی آئی ہے انہوں نے مزید کہا کہ صارفین کے مسائل کے حل کے لیے کیسکو ہرماہ کلی کچہری کا انعقاد کرتی ہے ۔ کیسکو نے ہمیشہ سے صارفین کو بجلی سے مطلق شکایت کے اندارج اور فوری ازالے کے لیے مختلف پلٹ فارم مہیا کیے ہیں اور خود کو ایک صارف دوست کمپنی ثابت کیا ہے۔