لاہور۔10اکتوبر (اے پی پی):نامور کمپیئراورمصنف دلدار پرویز بھٹی کی 29ویں برسی 30اکتوبر کو منا ئی جائے گی ۔دلدار پرویز بھٹی نے کیریئر کا آغاز گورنمنٹ کالج ساہیوال سے بطور لیکچرار کیا۔انہیں پنجابی، اردو اور انگریزی زبانوں پر عبور حاصل تھا۔ دلدار پرویز بھٹی نے دیا اور ٹاکرا نامی پروگرام سے اپنے فنی سفر کا آغاز کیا
پی ٹی وی کو پنجابی میں پہلا کوئز شو شروع کرنے کا آئیڈیا بھی انہوں نے دیا۔انہوں نے میلہ، یادش بخیر اور پنجند جیسے مقبولِ عام پروگرام بھی کامیابی سے پیش کئے۔وہ پی ٹی وی کے ساتھ 1974 سے مرتے دم تک منسلک رہے۔
ان کی تحریر کردہ کتابوں میں دلداریاں، آمنا سامنا اور دلبر دلبر نمایاں ہیں۔وہ30 اکتوبر 1994 کو امریکا میں دماغ کی شیریان پھٹنے سے اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=510917