کمپیوٹر سکیورٹی کا عالمی دن30 نومبرکو منایا جائے گا

110
computer

فیصل آباد ۔ 28 نومبر (اے پی پی):فیصل آباد ڈویژن کے چاروں اضلاع سمیت ملک بھر کے دیگر شہروں میں کمپیوٹر سکیورٹی کا عالمی دن 30 نومبر بروز ہفتہ کومنایاجا ئے گا۔

اس موقع پر انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ، مختلف موبائل فون کمپنیز اور پی ٹی سی ایل سمیت انٹر نیٹ کی سہولت فراہم کرنے والے دیگر اداروں سمیت این جی اوز کے اشتراک سے مختلف تقریبات کاانعقاد کیاجا ئے گا جن میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن ایکسپرٹس سمیت دیگر متعلقہ سٹیک ہولڈرز شرکت کریں گے۔

اس موقع پر شرکا کو اہم امور کے بارے میں بریف کیاجا ئے گا۔ماہرین انفارمیشن ٹیکنالوجی نے بتایاکہ اس دن کو منانے کا آغاز 30نومبر1998کو ہوا تھا جس کا مقصدتمام شہریوں میں کمپیوٹر کے ڈیٹا کی حفاظت کیلئے آگاہی پیدا کرنا ہے تاکہ لوگوں کو کمپیوٹر کے استعمال سے متعلق مکمل رہنمائی و معلومات فراہم کی جا سکیں۔\

مزید برآں مذکورہ دن کی مناسبت سے آئی ٹی کے شعبے سے منسلک کمپنیوں کی جانب سے واکس کااہتمام بھی کیاجا ئے گا۔