کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے ارکان کی کل تعداد 100 ملین سے تجاوز کر گئی

7
Communist Party of China
Communist Party of China

بیجنگ ۔30جون (اے پی پی):کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے ارکان کی کل تعداد 100 ملین سے تجاوز کر گئی۔ چین کے سرکاری خبر رساں ادارے سی جی ٹی این 31 کے مطابق دسمبر، 2024 تک ، کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے ارکان کی کل تعداد 100.271 ملین بنی ، جو 2023 کے اختتام سے 1.086 ملین ، یا 1.1فیصد کا خالص اضافہ ہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا (سی پی سی) کی اب 5.25 ملین نچلی سطح کی کمیٹیاں ہیں ، جو 2023 کے آخر سے 74،000 یا 1.4 فیصد کا خالص اضافہ ہے۔خواتین پارٹی ارکان کی تعداد30.995 ملین رہی ، جو پارٹی ممبروں کی کل تعداد کا 30.9 فیصد ہے۔

اقلیتی قومیتوں سے تعلق رکھنے والے ارکان کی تعداد 7.734 ملین رہی ، جو کل تعداد کا 7.7 فیصد بنتی ہے۔ کالج یا اس سے بلند تعلیمی ڈگری رکھنے والے ارکان کی تعداد 57.786 ملین تھی ، جو 57.6 فیصد ہے ۔