کمیونیکیشن ڈویژن کےلئے ایک کھرب 56ارب 21کروڑ 51لاکھ روپے کے فنڈز مختص

108

اسلام آباد ۔ 11 جون (اے پی پی) آئندہ مالی سال 2019-20ءکے سرکاری شعبے کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت کمیونیکیشن ڈویژن کی جاری اور نئی سکیموں کے لئے مجموعی طور پر ایک کھرب 56ارب 21کروڑ 51لاکھ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ منگل کو جاری ہونے والے پی ایس ڈی پی کے مطابق جاری سکیموں میں گوادر میں ایس ایس پی آفس لائنز ہیڈکوارٹر اور این ایچ اینڈ ایم پی کی تعمیر کے لئے 8 کروڑ 87لاکھ ، سی اے آر ای سی کوریڈور ڈویلپمنٹ انویسٹمنٹ پروگرام کے لئے 2ارب 50کروڑ ، بسمہ سے خضدار تک 106کلو میٹر دوہری ہائی وے کی تعمیر کے لئے 2ارب روپے ،دریائے سندھ پر لیہ تونسہ کے درمیان پل کی تعمیر کے لئے ایک ارب ،فیصل آباد اور خانیوال کے درمیان148کلو میٹر ایم 4 موٹر وے کی تعمیر کے لئے 5 ارب روپے ،سی پیک کے تحت کے کے ایچ فیز II تھاہ کوٹ تک 118 کلو میٹر سڑک کی تعمیر کے لئے 24 ارب روپے،برہان ، ہکلہ سے ڈیرہ اسماعیل خان تک ایم ون موٹر وے کی تعمیر کے لئے 13 ارب روپے،پشاور کراچی موٹروے (پی کے ایم) پراجیکٹ کے تحت سکھر ملتان سیکشن 392 کلومیٹر کی تعمیر کے لئے ریوائزڈ 19 ارب روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔نئ